حيدرآباد، 22 جنورى (يو
اين آئى) تيلگو فلمى صنعت کى مايہ ناز شخصيت اکنينى ناگيشور راؤ آج يہاں
ايک نجى اسپتال ميں انتقال کرگئے۔ کينسر کے مريض مسٹر راؤ کى حالت آج صبح
2.10 بجے بگڑنے لگى جس کے بعد انہيں کيئر اسپتال ميں داخل کرايا گيا جہاں
انہوں نے 2.45 پر آخرى سانس لى۔
۔٩١ سالہ مسٹر راؤ کے اہل خانہ ميں
تين
بيٹياں اور دو بيٹے ہيں۔ رياست ميں اپنے مداحوں کے درميان اے اين آر سے
مقبول مسٹر راؤ کى پيدائش٢٠ دسمبر ١٩٢۴ ميں آندھراپرديش کے کرشنا ضلع کے
وينکٹ راگھوپورم علاقہ ميں ہوئى تھى۔
سال ١٩٨٨ ميں پدم بھوشن سے سرفراز کئے جانے والے مسٹر راؤ کو پدم شرى اور رگھوپتى وينکيا اعزاز سے بھى نوازا جاچکا ہے۔